امریکی ریاست ہوائی میں نیول شپ یارڈ میں فائرنگ سے ایک ہلاک ،  3 افراد زخمی

امریکی ریاست ہوائی کے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ام بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ امریکی فوجی اڈے کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں فوجی اڈے کو لاک ڈاؤن کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے نیوی کی وردی پہن رکھی تھی جس نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں کئی عام شہری شامل ہیں ۔

News Code 1895933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =