مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قسد فوج کے کمانڈرمظلوم عبدی نے ترکی کے صدر اردوغان کو داعش دہشت گردوں کا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان داعش دہشت گردوں کے بدلے دنیا سے باج اور تاوان لے رہے ہیں۔ عبدی نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ترکی شام کے خلاف داعش دہشت گردوں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے۔
عبدی نے کہا کہ ترکی میں داعش دہشت گردوں کی ٹریننگ کے لئے تربیتی کیمپ قائم کئے گئے اور ترکی نے شام کی تباہی میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی اور اردوغان اب بھی داعش کے بدلے دنیا سے باج وصول کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ