مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بحیرۂ ابیض میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل ایک آبدوز سے داغا گیا اور اس نے ہزاروں میل دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل شمالی روس میں واقع بحیرۂ ابیض میں موجود ایک اپ گریڈ کی گئی آبدوز سے فائر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیلسٹک میزائل کا ٹارگٹ مشرقِ بعید میں واقع روسی علاقے کاماچٹکا میں تھا۔

روس نے بحیرۂ ابیض میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
News Code 1895030
آپ کا تبصرہ