بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنا شروع کردیا

بھارت نے اپنے زیر انتظآم کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے دریا ئے جہلم کا پانی بند کرنا شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے اپنے زیر انتظآم  کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے دریا ئے جہلم کا پانی بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے کشمیر سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کے راستے آزاد کشمیر میں  داخل ہونے والے دریائے جہلم کا پانی روکنا شروع کر دیا ہے، جس کے بعد  یہ پہلا موقعہ ہے جب اکتوبر کے اوآخر میں  ہی دریائے جہلم میں پانی کی سطح  تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بارشیں  نہ ہونے کے باعث ماضی میں  پانی کی کم سطح دسمبر اور جنوری میں  دکھائی دیتی تھی لیکن اس بار گزشتہ سالوں کی نسبت اکتوبر کے آخر میں  ہی پانی تاریخ کی کم ترین سطح پر دکھائی دے رہا ہے، بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریا جہلم کے کنارے آزاد کشمیر میں  بسنے والے انسانوں  کے ساتھ ساتھ  آبی حیات کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

News Code 1895011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =