مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائبیریا میں روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق منگولیہ کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سائبیریا میں روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
News Code 1894874
آپ کا تبصرہ