مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کے خلاف تازہ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، مظاہرین کو داعش دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں۔ مظاہرین کی صفوں ميں داعشی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جو مظاہروں کا رخ موڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مظاہرین کی جانب سے کرپشن، بے روزگاری کے خاتمے اور سیاسی نظام کو مکمل طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کے خلاف تازہ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، مظاہرین کو داعش دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں۔
News ID 1894867
آپ کا تبصرہ