ناوابستہ تحریک کو دنیا میں ایک نئی طاقت اور قدرت کی بنیاد رکھنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اٹھارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کو دنیا میں ایک نئی طاقت اور قدرت کی بنیاد رکھنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اٹھارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کو دنیا میں ایک نئی طاقت اور قدرت کی بنیاد رکھنی چاہیے۔ صدرحسن روحانی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک میں موجود  آبادی کو اس تحریک کی اہم پشتپناہی قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک اپنا اہم ، اساسی اور بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے عالمی سطح پر امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر اقتصادی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے  اور عالمی قوانین اور معاہددوں کو توڑ رہا ہے۔

صدرحسن روحانی نے کہا کہ دنیا میں دو قطبی نظام  کے خاتمہ کے بعد امریکہ نے یک قطبی نظام قائم کرنے کے سلسلے میں اپنا دباؤ قائم کئے ہوئے ہے جبکہ دنیا کو اس وقت چند قطبی نظام کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ نے اپنا تسلط جمانے کے لئے علاقہ میں بڑی  جنگوں کا آغاز کیا اور اس نے مغربی ایشیائی ممالک کے عوام جنگیں مسلط کرکے اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے ہزاروں امریکی فوجیوں کو قرببان کیا لیکن اس کے باوجود وہ اپنے شوم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا اور علاقائی اقوام نے امریکہ کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے جبکہ امریکی عوام بھی امریکہ کے اس اقدام سے خوش نہیں ہیں۔

صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے دو سوم اراکین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ناوابستہ تحریک کے ارکان اپنے عوام کی عالمی سطح پر بہتر نمائندگی کرسکتے ہیں اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی مشکلات اور مسائل کا بھی بہتر حل تلاش کرسکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ایرانی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف ان ممالک کا بھر پور ساتھ دیا اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ میں اپنا اہم اور مثبت کردار پیش کیا۔

صدر حسن روحانی نے افغانستان، فلسطین، شام اور یمن میں جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک کے عوام کا احترام ہی جنگ کے خاتمہ کا بہترین حل ہے۔

News Code 1894863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =