مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان اسٹیفن ٹویارچ نےمسئلہ کشمیر پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے جس کے لیے بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وادی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے جس میں کشمیری عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کی یقینی دہانی بھی کرائی گئی ہو۔
اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور
اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
News ID 1894860
آپ کا تبصرہ