مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، آگ نے 10 ہزار ایکڑرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ مزید کئی ہزار ایکڑ تک پھیل سکتی ہے۔آتشزدگی کے باعث ہزاروں درخت، مکانات اور گاڑیاں جل کرتباہ ہوگئی ہیں۔آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز حکام کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، آگ نے 10 ہزار ایکڑرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
News Code 1894853
آپ کا تبصرہ