امریکہ کی ایران کے خلاف اور خطے میں تمام گھناؤنی سازشیں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدر نیکولس میدورو سے ملاقات میں امریکہ کی پالیسیوں کی عراق، شام، افغانستان ، فلسطین اور یمن میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف اور خطے میں تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدر نیکولس میدورو سے ملاقات میں امریکہ کی پالیسیوں کی عراق، شام، افغانستان ، فلسطین اور یمن میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف اور خطے میں تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

یہ ملاقات ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اٹھارہویں سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی گئی۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا دونوں کو امریکہ کی عداوت اور دشمنی کا سامنا ہے لہذا دونوں ممالک ملکر امریکہ کی پالیسیوں کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر نے ایران کے ساتھ تعلقات کو بہترین سطح پر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے استقامت اور پائداری کے ساتھ امریکی پالیسیوں کو ناکام بنایا ہے اور ونزوئلا کے عوام بھی امریکہ کی گھناؤنی پالیسیوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ونوزئلا کے صدر نے کہا کہ آج امریکہ کی اقتصادی دہشت گردانہ پالیسوں کا عالمی سطح پر بھر پور مقابلہ کیا جارہا ہے اور امیرکہ کو عالمی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1894852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =