مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزير خآرجہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے ترکی روانہ ہوں گے جہاں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے شام پر ترکی کی فوجی لشکر کشی کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ بعض ذرائع کے مطابق ترک صدر اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے امکان کو رد کردیا ہے۔

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1894644
آپ کا تبصرہ