نجف اشرف اور کربلائے معلی کے درمیان راستہ بہشتی خوشبو سے معطر

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلیبیت 0ع) کے ساتھ عشق ومحبت رکھنے والے مسلمان نجف اشرف میں جمع ہورہے ہیں جہاں سے وہ کربلا معلی کی سمت پیدل مارچ میں حصہ لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلیبیت (ع) کے ساتھ  عشق ومحبت رکھنے والے مسلمان نجف اشرف میں جمع ہورہے ہیں جہاں سے وہ کربلا معلی کی سمت پیدل مارچ میں حصہ لیں گے۔ نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کا راستہ  بہشت بریں کا منظر پیش کررہا ہے۔ حسینی زائرین کو جگہ جگہ خدمت بہم پہنچانے کے لئے ہزاروں افراد موجود ہیں جو حسینی زائرین کی خدمت کو اپنی دنیاوی اور اخروی  سعادت سمجھ رہے ہیں۔ زائرین کربلا سیدا شباب اہل الجنۃ کے زائر ہیں جن کی خدمت حقیقی سعادت ہے۔ اربعین ایک معجزہ ہے اس سال دشمنوں نے اربعین سے قبل عراق میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ حالات خراب کرانے کی کوشش کی ۔ لیکن عراقی عوام اور حکومت نے دشمن کی سازش کو بھانپ لیا اور دشمن کی اس سازش کو بر وقت ناکام بنادیا۔

News Code 1894525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =