5 اکتوبر، 2019، 11:10 AM

عراق میں صہیونیوں اور وہابیوں کا بد امنی پھیلانے کا مشترکہ منصوبہ

عراق میں صہیونیوں اور وہابیوں کا بد امنی پھیلانے کا مشترکہ منصوبہ

ایرانی صدر کے پارلیمانی معاون نے عراق میں اربعین سے قبل بد امنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں بد امنی پھیلانے کا صہیونیوں اور وہابیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے عراقی عوام اور حکومت ناکام بنادیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی صدر کے پارلیمانی امور کے معاون حسین علی امیری نے عراق میں  اربعین سے قبل بد امنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں بد امنی پھیلانے کا صہیونیوں اور وہابیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے عراقی عوام اور حکومت ناکام بنادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں اربعین کا انتظام خود عوام کے ہاتھ میں ہے عوام ہی کربلا کی سمت جانے والے راستوں میں موکب برپا کرتے ہیں اور اربعین کے زائرین کو خدمات بہم پہنچاتے ہیں۔

حسین علی امیری نے عراق کے چند شہروں ميں گذشتہ دنوں میں ہونے والے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں اربعین کے عظيم پیدل مارچ سے صہیونیوں ، وہابیوں اور امریکیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے اس لئے وہ اس عظيم پیدل مارچ کو روکنے کے لئے بدامنی پھیلانے کے متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیچھے بھی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے۔

News Code 1894310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha