شوش سے تعلق رکھنے والے مومنین اربعین حسینی میں شرکت کے لئے پیدل سفر کے دوران دریا عبور کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر مختلف ممالک اور شہروں سے زائرین کربلا کی طرف سفر کررہے ہیں۔

ایرانی شہر شوش سے مومنین بڑی تعداد میں اربعین کے موقع پر کربلا تک پیدل سفر کررہے ہیں۔ 

شوش کے قصبے گاومیش آباد کے لوگ کشتیوں کے ذریعے دریائے دز عبور کرتے ہیں جہاں دریا پار دیہات بیت خلیفہ حیدر کے رہائشی ان کا استقبال کرتے ہیں۔

اس کے بعد دیہات کے لوگ قافلے میں شریک ہوکر چزابہ سرحد کی طرف پیدل سفر کرتے ہیں اور اربعین تک کربلا معلی پہنچ جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha