مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخـبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں مارشل لاء لگا رکھا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب مزید نظر انداز نہیں کر سکتا اور بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کشمیرکےلاکھوں مظلوموں کی آواز بنتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اداریہ شائع کردیا۔ اخبار نےلکھا کہ ہندو انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے چار ہزار سے زائد سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور صحافیوں کو گرفتار کیا ، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی لگائی اور کرفیو سمیت کشمیریوں پر مسلسل تشدد کی راہ اختیار کی۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا لیکن ہیوسٹن میں بھارتی تارکین وطن سے تقریر کے دوران اس اقدام کو کشمیر کی ترقی قرار دیا جو مضحکہ خیز بات ہے، درحقیقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے ہی ملک میں مارشل لاء لگا رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ