عمران خان اور شیخ حسینہ واجد کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی  پاکستانی وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فون پر شیخ حسینہ واجد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ٹیلی فون کیا۔اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

News Code 1894255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =