17 ستمبر، 2019، 1:29 PM

ٹرمپ کا بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کا اعلان

ٹرمپ کا بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، ہیوسٹن میں 22 ستمبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ مجھے لگتا ہے کہ دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

News ID 1893832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha