بھارت کا چاند پر پہنچنے کامشن ناکام ہوگیا

بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی، لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی، لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے۔ بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پرلینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا، بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کےسربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کےفاصلے پر وگرم لینڈر کا رابطہ منقطع ہوگیا، لینڈر معمول کےمطابق مشن پر رواں دواں تھا، ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چاند پرلینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہےتو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

ذرائع کےمطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کےقطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔

News Code 1893563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =