بھارت میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارت میں 3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں 3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں ایک اور ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا، تین دن کے دوران یہ دوسرا ہیلی کاپٹر اترکھنڈ میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس بار حادثے میں عملہ محفوظ رہا اور پائلٹ اور معاون پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کو علاقے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔

اتر کھنڈ انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے محو پرواز تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایک اور ریسکیو ہیلی کاپٹر اسی علاقے میں کیبل وائر سے الجھ کر زمین بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1893172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =