مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر کی صورتحال سے متعلق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزير اعظم عمران خان سے فون پر بات چیت کو مفید قراردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری سمیت کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت سے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے ہونے والی گفتگو کو مفید قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال سے متعلق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزير اعظم عمران خان سے فون پر بات چیت کو مفید قراردیا ہے۔
News ID 1893076
آپ کا تبصرہ