لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے 3 بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 بھارتی فوجی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاک و ہند ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 بھارتی فوجی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی ميں تین بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ڈنا، دھدنیال، جورا، لیپا ، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں مارٹر اور توپ کا استعمال کیا گیا۔

News Code 1892571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =