اقوام متحدہ ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔ اطلاعات کے مطابق انصار اللہ نے یمن کے صوبہ صعدہ میں شہری آبادی پر سعودی عرب کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے۔  انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے ہتھیاروں کو فروخت کرنے کے لئے سعودی عرب کو جنگ جاری رکھنے کی تشویق کررہا ہے۔

News Code 1892553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =