مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جیل کے خراب نظام اور حد سے زیادہ قیدیوں سے بھری جیل میں ہونے والے فسادات میں 52 میں سے 16 افراد کے سر تن سے جدا کر دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق جیل کے دو حریف گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد جیل کسی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔ برازیلین میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں جیل کی چھت پر لوگوں کو بیٹھے اور کمپاؤنڈ سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ قیدیوں نے جیل میں آگ لگا دی تھی۔
شمالی برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
News ID 1892548
آپ کا تبصرہ