مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 سالہ بچی اور 30 سالہ شخص ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اختر کالونی کی رہائشی 11 سالہ بچی فرزانہ کو اسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ حالت میں لایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارش میں نہانے کے دوران بچی کو کرنٹ لگا جس سے اس کی موت واقع ہو ئی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بوٹ بیسن سے بھی ایک 30 سالہ شخص کی لاش اسپتال لائی گئی جسے بارش کے دوران کرنٹ لگا تھا، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 سالہ بچی اور 30 سالہ شخص ہلاک ہو گئے۔
News ID 1892527
آپ کا تبصرہ