کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 سالہ بچی اور 30 سالہ شخص ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 سالہ بچی اور 30 سالہ شخص ہلاک  ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اختر کالونی کی رہائشی 11 سالہ بچی فرزانہ کو اسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ حالت میں لایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارش میں نہانے کے دوران بچی کو کرنٹ لگا جس سے اس کی موت واقع ہو ئی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بوٹ بیسن سے بھی ایک 30 سالہ شخص کی لاش اسپتال لائی گئی جسے بارش کے دوران کرنٹ لگا تھا، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

News Code 1892527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =