مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیہ میں پولیس نے 21غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ مقدونیہ پولیس کے مطابق گشت کرنے والے اہلکاروں نے سربیا کی سرحد کے قریب ایک جیپ کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی تو جنگل میں چھپے 21 افراد پکڑے گئے جن کا تعلق پاکستان، عراق اور شام سے ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔
جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیہ میں پولیس نے 21غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
News ID 1892514
آپ کا تبصرہ