مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ نائجریا کے صوبہ بورنو کے نیم فوجی دستوں کے سربراہ بونو بوکار مصطفی کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سوگ کی تقریب میں شرکت کے لئے جا نے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ بونو بوکار مصطفی نے کہا کہ 23 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جنھیں بوکو حرام سے وابستہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1892497
آپ کا تبصرہ