شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پروہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پروہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک افغان سرحد پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، بابر اور احسن شامل ہیں۔

News Code 1892479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =