مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ونزوئلا پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں ونزوئلا کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نیویارک سے ونزوئلا پہنچے ہیں جہاں وہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن میں بعض ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئےونزوئلا پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1892291
آپ کا تبصرہ