مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹاس کے ساتھ گفتگو میں یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نیویارک کے دورے پر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا روس اور چین کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کافی نہیں ہے بلکہ یورپی ممالک کو بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
News ID 1892244
آپ کا تبصرہ