لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے فضل پورہ اسد ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے 2 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔

News Code 1892219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =