آسٹریلوی ایتھلیٹ نے غلطی سے گاڑی اپنے ایک سالہ بیٹے پر چڑھا دی

آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک انتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ بیٹے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک انتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ بیٹے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک انتیاموح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی سے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ ناگہانی حادثے پر وہ خود شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ریورس کرتے ہوئے گاڑی بچے کو لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا جس پر والدین ٖغم سے نڈھال ہیں۔

معروف اولمپین کھلاڑی کے گھر میں بیٹے کی پہلی سالگرہ کے انتظامات جاری تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان اب اہل خانہ سے المناک حادثے پر تعزیت کر رہے تھے۔

News Code 1892174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =