پاکستان میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ سوات سے لاہور جانے والی بس کو اٹک کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 13 مسافر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات سے لاہور جانے والی بس کو اٹک کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 13 مسافر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس کو حادثہ براہمہ انٹرچینج پر سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔حادثے کا شکار بس میں 59 مسافر سوار تھے۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

News Code 1892063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =