بھارت کا 13 سالہ لڑکا 135 کتابوں کا مصنف

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13سالہ لڑکا 135 کتابوں کا مصنف بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13سالہ لڑکا 135 کتابوں کا مصنف بن گیا۔  اطلاعات کے مطابق مریجندرا راج نامی تیرہ سالہ لڑکے کا کہنا ہے کہ اُس نے6 سال کی عمر سے کتابیں لکھنا شروع کی تھیں۔ اُس کا کہنا تھا کہ اس نےاپنی پہلی کتاب میں مختلف نظموں کو ترتیب دیا۔ مریجندرا راج کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بڑے مصنف بننے کےخواہاں ہیں  اور ادب کی مختلف اقسام میں زیادہ سے زیادہ کتابیں لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل مریجندرا راج چار عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ مریجندرا راج کی والدہ ایک نجی ادارے میں ٹیچر ہیں جبکہ والد ایک شوگر انڈسٹری میں ملازم ہیں۔ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ مریجندرا راج لکھنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

News Code 1892048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =