انٹرپول کے سابق سربراہ کی اہلیہ کا ادارے پر مقدمہ کا فیصلہ

چین میں لاپتہ ہونے والے انٹر پول کے سابق سربراہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو حراست میں لیے جانے میں ساز باز کرنے پر بین الاقومی پولیس آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ دائرکررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں لاپتہ ہونے والے انٹر پول کے سابق سربراہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو حراست میں لیے جانے میں ساز باز کرنے پر بین الاقومی پولیس آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ دائرکررہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وے نے گزشتہ برس ستمبر میں چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مینگ ہونگوے کی اہلیہ گریس مینگ کا کہنا تھاکہ انہوں نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت برائے ثالثی میں مقدمہ کیا ہے، جو بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کا دنیا کا قدیم ترین ادارہ ہے۔

اس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرپول میرے خاندان کا تحفظ کرنے اور ہمارے ساتھ تعاون کرنے میں ناکام ہوگئی اور ادارے نے اپنے رکن ملک چین کی بین الاقومی سطح کی غلط حرکت میں ساز باز کی۔گریس مینگ نے مزید کہا کہ ہیگ میں موجود ٹریبونل اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ میرے شوہر کی گمشدگی فرانس اور چین کے متعلقہ حکام کا معاملہ ہے یا انٹرپول نے بذات خود میرے خاندان سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔

News Code 1892019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =