پاکستان میں دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے پانی کا تنازعہ 40 سال سے چلا آرہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے پانی کا تنازعہ 40 سال سے چلا آرہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد خلیل سے کڑی شموزئی کے علاقے منگل میں پانی کے تنازعے پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قوم مدوزئی کے لوگ پہاڑی پانی کو لینے کے لئے گئے تو قوم پخہ خیل کے لوگوں نے کہا کہ ابھی ہمارا وقت ہے جس پر بات بڑھ گئی اور قوم پخہ خیل نے قوم مدوزئی کے لوگوں پر فائرنگ کردی اس کے نتیجے میں لطیف، احمد شاہ، حبیب، عصمت اور ایک شخص ہلاک  ہوگیا جب کہ 2 افراد قیوم اور سلیم زخمی ہوئے۔ادھر اطلاع ملنے پر قوم مدوزئی کے مسلح افراد وہاں پہنچے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد قوم پخہ خیل کے دو سگے بھائی ظاہر شاہ اور طاہر شاہ  ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص شاہد زخمی بھی ہوا۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مفتی محمود اسپتال ڈیرہ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1891986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =