کیلیفورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کیلیفورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کیلیفورنیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلے کے بعد اس کے 100 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے آتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ز لزلے کے باعث بعض مقامات پر آگ لگ گئی، بجلی کےتار گر گئے، جس سے 6 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ زلزلے نے پانی کی پائپ لائنوں کو بھی متاثر کیا ہے، پائپ لائنیں پھٹنے سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی جبکہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کو کیلی فورنیا کی 20 سالہ تاریخ کا سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

News Code 1891900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =