کشمیر میں مسافر بس حادثے میں 35 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کشتواڑمیں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کشتواڑمیں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 35 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات  کے مطابق کشتواڑ جموں سے تقریباً 2 سو 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے زخمیوں کو خصوصی طبی امداد کے لیے جموں ہسپتال پہنچایا گیا۔ضلع کشتواڑکے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکتی پھاٹک کا کہنا تھا کہ ’سڑک کی حالت خاصی خراب تھی اور گاڑی میں بظاہر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے‘۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے سے اندازہ ہوتا ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ہسپتال پہنچنے پر اس تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔ حادثے کے بعد جموں و کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ بھارتی روپے فی کس دینے اور انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی۔

News Code 1891792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =