مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین یونین نے روس پر اقتصادی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس بات کا فیصلہ برسلز میں یورپین لیڈرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں روس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مبینہ طور پر گرائے جانے والے MH 17 طیارے کے معاملے میں انصاف فراہم کرنے کے علاوہ یوکرائن میں جاری مداخلت کو ختم کرے۔ اس تازہ فیصلے کے نتیجے میں روس کے بینکوں، توانائی کے اداروں اور اسلحہ ساز اداروں پر جنوری 2020 تک مزید اقتصادی پابندیاں جاری رہیں گی۔
یورپین یونین نے روس پر اقتصادی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
News ID 1891547
آپ کا تبصرہ