ہانگ کانگ انتظامیہ نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

ہانگ کانگ انتظامیہ نے ایک ہفتے سے جاری عوامی احتجاج اور پُر تشدد مظاہروں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ملزمان کی چین حوالگی کے قانون کو معطل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ انتظامیہ نے ایک ہفتے سے جاری عوامی احتجاج اور پُر تشدد مظاہروں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ملزمان کی چین حوالگی کے قانون کو معطل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کی منتظم اعلیٰ (چیف ایگزیکٹو) کیری لام نے شدید عوامی دباؤ کے پیش نظر ایک پریس کانفرنس میں متنازع حوالگی بل کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں تقسیم کا باعث بنا۔

کیری لام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس بل کی وجہ سے شہریوں کے درمیان پیدا ہونے والی تقسیم اور دوریوں کو کم

کرنے کے لیے بل کو ازسر نو مرتب کرے گی اور شہریوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا بل لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کے زیر انتظام ایک نیم خود مختار علاقہ ہے ۔

News Code 1891388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =