قرقیزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس  کا آغاز

قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں آج شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس کا آغازہورہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں آج شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس کا آغازہورہاہے۔ بیشکیک میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں  2 روزہ سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین، چین کے صدرشی جن پنگ، ایران کے صدر حسن روحانی ، ہندوستان اور پاکستان کے وزراء اعظم  سمیت رکن ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس کے ضمن میں ایران کے صدر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سمیت مختلف رہنماں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1891325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =