مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ ہفتے قرقیزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان راجیو کمار نے عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ یہ ملاقات شیڈون نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قرقیزستان میں 13 اور 14 جون کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ