لاہور میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں نامعلوم افراد کی مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں نامعلوم افراد کی مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع شاہدرہ ٹاؤن میں عید گاہ مسجدکے باہر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد انے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور زخمی ہونے والوں کی شناخت شبیر اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

News Code 1891060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =