ایرانی صدر کا اسلامی ممالک کے سربراہان سے فلسطین کی حمایت اور صدی معاملے کی مخالفت کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک خط میں اسلامی ممالک سے مسئلہ فلسطین پر توجہ دینے اور صدی معاملے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک خط میں اسلامی ممالک سے مکہ مکرمہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر توجہ دینے اور صدی معاملے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پرانا ، دیرینہ اور زخم خوردہ مسئلہ ہے مکہ مکرمہ کے سربراہی اجلاس میں اس مسئلہ پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی  توجہ بہت ضروری اور لازمی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ عالم اسلام کو اس وقت  مشترکہ دشمن کے سامنے باہمی اتحاد ، انساجام اور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن بعض امریکہ نواز عرب ممالک دنیائے اسلام میں افتراق اور انتشار پھیلا امریکی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچآ رہے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ صدی معاملہ کا نقشہ ،مسئلہ فلسطین کی نابودی کے لئے تیار کیا گیا ہے لہذا اسلامی ممالک کے سربراہان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صدی معاملے کی مخالفت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی اور عملی حمایت کا اعلان کریں۔

News Code 1890990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =