عالمی یوم قدس ، مسئلہ فلسطین کو  زندہ رکھنے کا اہم دن

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عالمی یوم قدس کو حق پر مبنی تحریک اور حق پر مبنی محاذ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کا اہم دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے عالمی یوم قدس کو حق پر مبنی تحریک اور حق پر مبنی محاذ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس مسئلہ فلسطین کو  زندہ رکھنے کا اہم دن ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی یادگار ہے حضرت امام خمینی (رہ)  نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا اور فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں ہونے والے ہر سازش کو ہمیشہ کے لئے ناکام بنادیا ہے ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ  یوم قدس کی موجودگی میں فلسطین کے بارے میں کسی کو سازش کرنے کی مجال نہیں ہوگی۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ یہ مسئلہ عالمی مسئلہ ہےاور دنیا اسلام کا بھی پہلا مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا دفاع کرنا دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بھی ایرانی نہیں بلکہ یہ انقلاب عالمی مستضعفین کا انقلاب ہے اور انشا اللہ یہ انقلاب امام مہدی (عج) کے انقلاب سے ملحق ہوجائےگا۔

News Code 1890987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =