سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے سعودی عرب کی یمن، قطر، ترکی، افغانستان ، شام ، لیبیا اورعراق میں مداخلت کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران پر عرب ممالک میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے سعودی عرب کی یمن، قطر، ترکی، افغانستان ، شام ، لیبیا اورعراق میں مداخلت کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران پر عرب ممالک میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران یمن کے نہتے عربوں کی حمایت کررہا ہے اور یمن جنگ میں سعودی عرب کی فتح میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب او آئی سی کے اجلاس سے سؤ استفادہ کررہا ہے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News Code 1890947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =