سعودی ولیعہد نے 450 ملین ڈالر ميں جعلی پینٹنگ خرید لی

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے معروف مصور لیونارڈو ڈا ونچی کی ایک پینٹنگ گزشتہ سال 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پینٹنگ جعلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے معروف مصور لیونارڈو ڈا ونچی کی ایک پینٹنگ گزشتہ سال 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پینٹنگ جعلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان نے لیونارڈو ڈا ونچی کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر مبنی  پورٹریٹ 450  ملین ڈالر میں خریدی تھی تاہم ماپرین نے اس پینٹنگ کے جعلی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مصور لیونارڈو ڈا وانچی پر کام کرنے والے محقق بین لیوائس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے ولی عہد کی جانب سے پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی لینے پر اتنی خطیر رقم کے عوض یہ شاہکار خریدا تاہم معروف محقق نے ولی عہد کو بیچی گئی پینٹنگ کے غیر مصدقہ اور جعلی ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے عیاش ولیعہد اسلامی دولت کو امریکہ اور یورپی ممالک میں صرف کررہے ہیں۔

News Code 1890939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =