مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران ایک حادثے میں 21 سالہ امریکی فوجی سینڈو پال پریرا ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی علاقے ڈارون کی پہاڑیوں کے نزدیک معمول کی بحری مشقوں کے دوران امریکی بحریہ کا اہلکار ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈارون رائل اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران ایک حادثے میں 21 سالہ امریکی فوجی سینڈو پال پریرا ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
News ID 1890938
آپ کا تبصرہ