راہول گاندھی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی/ مودی کو مبارکباد پیش

بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے نتائج کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ووٹرز کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ووٹرز کی رائے پر ہی مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔ ہمارے سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہیں جو برقرار رہیں گے اور جس پر آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی لیکن آج ان کی فتح کا دن ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 543 میں سے 346 نشستیں جیت کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

News Code 1890773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =