ایرانی وزیر خارجہ  پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ نے پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ وہ تمام علاقائی اقوام کا دشمن ہے اور علاقائی ممالک اور اقوام کو باہمی اتحاد کے ساتھ مشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو ہمیشہ مختلف اور مشکل شرائط کے ایکدوسرے کے معاون اور مدد گار رہے ہیں۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ امریکہ کی پابندیاں چین، روس ، ونزوئلا اور دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں لہذآ امریکی پابندیوں کا ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

News Code 1890772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =